عامر لیاقت نے مداحوں کیلئے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

Dec 31, 2021 | 14:59:PM
 سوشل میڈیا پر پیغام
کیپشن: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔۔ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ رکن قومی اسمبلی کو تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم اب عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں ان کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا سےموثر بات چیت کا قائل ہوں۔۔روسی صدر