ایف بی آر نے اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا

Aug 31, 2022 | 22:14:PM
ایف بی آر، اگست، ٹیکس ہدف عبور،
کیپشن: ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) نے اگست کا ٹیکس ہدف عبور کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اگست میں 489 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھاکیا گیاجو مقررہ ہدف سے 6 ارب روپے زیادہ ہے،ایف بی آر کے مطابق اگست میں مجموعی طور پر 526 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔
قومی ادارے کا کہناہے کہ اگست میں 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے ،ٹیکس ریفنڈز میں 161 فیصد اضافہ ہوا،ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اگست میں 14 اعشاریہ 3 ارب ریفنڈز جاری ہوئے تھے،اگست میں انکم ٹیکس ریونیو میں 38 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 165 ارب روپے جمع ہوئے ، سیلز ٹیکس کی مد میں 218 ارب اکٹھے کئے گئے،اسی طرح24 ارب فیڈرل ایکسائز اور82 ارب کسٹمز ڈیوٹی وصول ہوئی ،ایف بی آر کاکہناہے کہ ایڈوانس ٹیکس محصولات میں 72 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت بگڑ گئی