قومی انسداد پولیو مہم  آج سے شروع، 39ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی

Nov 30, 2020 | 12:35:PM
قومی انسداد پولیو مہم  آج سے شروع، 39ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا  آج سے آغاز ہوگیا اور یہ مہم 30 نومبر سے4 دسمبر تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر رانا نےکہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں39ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم میں 2لاکھ85ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں90لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، پنجاب میں 2کروڑ اور بلوچستان میں 25لاکھ بچوں کی پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 لاکھ60 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ آزادکشمیر میں 6لاکھ 60ہزاربچوں کی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں 65لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر صفدر رانا  کامزید  کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکرانسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں، رواں برس پولیو کے 81 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں23، خیبرپختونخوا سے 22پولیوکیس رپورٹ ہوئے جبکہ  سندھ سے 22 اور پنجاب سے14پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔