ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے فرنٹیئر (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔
وزیراعظم نے اعلان گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر دوران خطاب کیا۔یاد رہے کہ ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے مقابلے میں کم تھی،جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دورہ پاڑہ چنار کے موقع پر جوانوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادروطن کی سرحدوں کی جرات وبہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔