فوج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہونگے ، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،بہترین ، تربیت یافتہ اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے ،فوج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہونگے ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکادورہ کیا، آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اینڈوار کورس کے شرکا سے خطاب کیا،آرمی چیف نے سٹریٹیجک اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر سطح پر امن کیلئے کوشاں ہے ،پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے سنجیدہ کردار ادا کیا،افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کا یواین قراردادوں کے مطابق فوری حل ہونا چاہئے ،کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں ۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،مختلف نوعیت کے خطرات سے موثرانداز میں نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں ،آرمی چیف نے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت فرض شناسی پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے ،آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،بہترین ، تربیت یافتہ اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ فوج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہونگے ۔
آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اورافسران کو بہترین مہارتیں صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر کے انتقال پر تعزیت