توہین مذہب کا الزام لگا کربینک منیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو سخت سزا سنا دی گئی 

Jun 30, 2021 | 22:17:PM
توہین مذہب کا الزام لگا کربینک منیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو سخت سزا سنا دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے توہین مذہب کا الزام لگا کربینک منیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت ،12سال قید اورساڑھے11لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو سال جیل میں گزارنا ہونگے۔
گزشتہ سال نومبر میں خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ کے منیجر ملک عمران حنیف کو سکیورٹی گارڈ نے رائفل سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔زخمی منیجر کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی بینک منیجر کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ سروسز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد گرفتار سکیورٹی گارڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ملک عمران حنیف کو توہین رسالت پر قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، 3 خواتین جاں بحق