کراچی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے تین امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

Jan 30, 2024 | 00:47:AM
کراچی، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے تین امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے آج کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تین امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد سلطان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عامر صدیقی کی جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے مدرسہ اویس قرنی پی آئی بی میں ملاقات ہوئی جہاں جے یو آئی (ف) کے تینوں امیدواروں نے ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی کی حکومت میں کسی حکومتی عہدیدار کو 10 مرلے سے بڑا گھرنہیں ملے گا، سراج الحق

جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے یہ فیصلہ پارٹی کی قیادت کے احکامات پر کیا۔

ان امیدواروں میں پی ایس 101 سے مولانا عبدالسلام سومرو، پی ایس 102 سے قاری سیف الرحمن اور پی ایس 103 سے جمال خان کاکڑ شامل ہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا اور دونوں جماعتوں نے مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا، اس دوران جمعیت علماء اسلام پاکستان (ف) کے حافظ فاروق سید، ابراہیم خان، قاری محبوب الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔