کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اور ہوگی؟حمزہ شہبازکی حلف برداری پر پرویز الہیٰ کا ردعمل آگیا

Apr 30, 2022 | 15:23:PM
  کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اور ہوگی؟حمزہ شہبازکی حلف برداری پر پرویز الہیٰ کا ردعمل آگیا
کیپشن: پرویز الہیٰ اورحمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب الیکشن ہی نہیں ہوا تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کیسے ہوسکتے ہیں ؟ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے  کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریفوں والا رویہ نہیں رکھا، لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، صوبے میں آئینی بحران آ چکا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا اگر ن لیگ والے28 دن اتنظار کرلیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔ ہم ساری رات کھڑے رہے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں سوالیہ نشان ہے لیکن کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اور ہوگی، گورنروفاق کا نمائندہ ہےان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، رات کوچیف سیکرٹری اور آئی جی نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

 چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب گیلری سے نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کارروائی غیر قانونی ہے، جب الیکشن ہی نہیں ہوئے تو وزیراعلیٰ کیسے مان لیں، میں امیدوار تھا مجھ پر تشدد کیا گیا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا،الیکشن متنازع نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا ہے، جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی، ایوان ہمارے لیے مقدس ہے اور پولیس وہاں جوتے پہن کر داخل ہوئی۔ اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔