پی ٹی آئی کےاستعفے ، حکومت کا خالی تشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کافیصلہ

May 29, 2022 | 20:30:PM
ارکان قومی اسمبلی کے استعفے
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے کہا کہ تمام ارکان کے استعفے منظور کئے جائیں ، میرا شیریں مزاری اور فواد چودھری کا استعفیٰ کیا انوکھا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت استعفوں کے معاملے پر پک اینڈ چوز نہ کرے ،یہ دھاندلی کی ایک اور مثال ہوجائیگی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرایا جائیگا۔ضمنی الیکشن میں اتحادی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت حصہ لیں گے ۔تحریک انصاف کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں مرکزی رہنماو¿ں کا استعفیٰ منظور کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سیٹ ارکان کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات،تحریک انصاف کا بڑا اعلان