پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں: الیکشن کمیش سے اہم خبر آگئی

Jun 29, 2022 | 13:06:PM
پنجاب اسمبلی،الیکشن کمیشن،مخصوص نشستیں،تحریک انصاف،درخواست
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران فوری مستعفی ہوں: پی ٹی آئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دی جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سستا پیٹرول: شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے اعلیٰ عدالتیں ریورس کر رہی ہے، اس کا مطلب ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے قانون کے مطابق نہیں۔

 اسد عمر نے کہا کہ بیس سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچا نہیں پائیں گے، جس ووٹنگ لسٹ پر ووٹنگ ہونی ہے، 8300 پر وہی جواب آنا چاہیے۔

 ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس موقع پر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران فوری مستعفی ہوں اور سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا نوٹس لے۔