ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی

Feb 29, 2024 | 19:32:PM
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ، خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے، اس دوران مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔
ادھربلوچستان نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، واشک، نوشکی، قلات، خضدار، مستونگ، سبی، نصیر آباد، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی،ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورپہاڑوں پرشدیدبرفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میںکراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹھہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر ، جیکب آباد، کشمور ، موہنجو دڑواورلاڑکانہ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیاہے کہ 29 فروری اور01 مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ،سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں میں آدھی چھٹی کا اعلان