بارشوں کا الرٹ، سندھ کے شام کی شفٹ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Feb 29, 2024 | 18:04:PM
بارشوں کا الرٹ، سندھ کے شام کی شفٹ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
کیپشن: دفاترمیں چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزادنہڑیو، آئمہ خان)کراچی میں تیز بارش کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے جمعہ کے روز شام کی شفٹ کے نجی وسرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا،محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،دوسری جانب کراچی کے تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تیز بارش کے پیش نظر سندھ کے دوپہر کی شفٹ کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا،سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،دوپہر کی شفٹ کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

ادھر جامعہ کراچی بی ڈی ایس تھرڈ اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دی گئی،جامعہ میں کل ہونے والے امتحانات بارش کے پیش نظر ملتوی ہوئے ہیں،ملتوی ہونے والے امتحانات اب 07 مارچ کو منعقد ہوں ،ناظم امتحان جامعہ کراچی کاکہناتھا کہ  امتحانی مرکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں یکم مارچ کو رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،تمام دفاتر خود مختار، نیم خود مختار اداروں میں نصف دن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ہنگامی صورتحال کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، نوٹیفکیشن کا اطلاق نجی شعبوں پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی چیئرمین سینیٹ کیسے؟ گھن چکر سیاست کی دلچسپ کہانی