پرویز الہیٰ  کی گجرات پر نوازشات جاری، اب سرکٹ ہاؤس بھی بنے گا

Dec 29, 2022 | 19:26:PM
پرویز الہیٰ,گجرات ,نوازشات ,سرکٹ ہاؤس, سپلمنٹری گرانٹ
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پرویز الہیٰ  کی اپنے علاقے پر نوازشات کا سلسلہ جاری،گجرات میں اب سرکٹ ہاؤس بھی بنے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات میں سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کی منظوری دیدی ۔

سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی،بورڈ آف ریونیو کے مطابق گجرات کو سب ڈویژن بنانے کے بعد سرکٹ ہاؤس کی تعمیر لازم ہے ،افسروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کومد نظر رکھ کر سرکٹ ہاؤس تعمیر کیا جائے گا ،سرکٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئے منصوبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں ہی شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں ملازمتوں، چھوٹے خاندان کیلئے گرانٹ سمیت کئی ترقیاتی اعلانات کر دیئے،وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا، پنجاب کابینہ نے صوبے کے عوام کو سماجی تحفظ دینے کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی اور سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہوں گے،پنجاب کابینہ نے محکمہ زکوۃ وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری بھی دی، وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے اور پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹر ریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور 2 بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی۔ ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کیلئے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔