ڈالر پھر بلندیوں پر، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Aug 29, 2023 | 11:00:AM
ڈالر پھر بلندیوں پر، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیرونی قرض کی ادائیگی اور بڑھتا درآمدی بل روپے کو لے ڈوبا،کاروباری ہفتے  کے دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی۔

انٹر بینک میں ڈالر کل کے مقابلے میں 1 روپے ایک پیسے مہنگا ہو کر 303 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے مہنگا ہوگیا، گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگاہوکر 315 روپے کی بلند سطح  پر پہنچ گیا تھا۔

اوپن مارکیٹ ڈالر کل کے مقابلے میں 3روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 343 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 399 روپے پر برقرار ہے،اماراتی درہم 30پیسے بڑھ کر 87روپے 80 پیسے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 84 روپے 80پیسے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم بلوں کیخلاف ہڑتال،مارکیٹیں بند

  ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل مشکلات پیدا کررہے ہے،جون 23 کے مقابلے جولائی 23 میں درآمدات 33 فیصد اضافے سے 4.22 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ،بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے بھی روپے پر شدید دباؤ ہے ۔