مسجد نبوی واقعہ پر وفاقی وزیرداخلہ کا سخت رد عمل 

Apr 29, 2022 | 14:36:PM
رانا ثنا اللہ پریس کانفرس
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجد نبوی کے واقعہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل کا واقعہ پوری قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ جو مرضی کریں مگر ایک حد کراس نہ کریں ،کل کا واقعہ پوری قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے ، اس سے سیاست کسی اور طرف نکل جائیگی۔سو یا دو سو بندوں  کو اکٹھا کرنا کسی کیلئے مشکل نہیں ہم بھی اگر چاہیں تو ان کا گھر سے نکلنا مشکل ہوجائے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بابا رحمتے اورپاگل خان دو دن پہلے ان کو ملے ہیں،دونوں جب ملیں گے تو قوم کو کوئی اچھائی کی توقع نہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ہونےوالا واقعہ افسوسناک ہے، واقعہ پوری قوم کیلئے باعث شرم ہے، اس واقعہ کو باقاعدہ یہاں سے منظم کیا گیا، باقاعدہ طور پر کہا گیا دیکھنا کل ان کےساتھ کیاسلوک ہوتاہے،اس طرح کے واقعات افسوسناک ہیں،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دینے سے سیاست مشکل ہوجائےگی، آپ نے پونے4سال بہت امتحان لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواستیں نمٹا دیں