یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواستیں نمٹا دیں

Apr 29, 2022 | 11:58:AM
تحریک انصاف ، بڑا چھٹکا
کیپشن: تحریک انصاف جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں دیں ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹر برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اورعلی حیدرگیلانی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، تحریک انصاف کی درخواستوں خارج کرتے ہوئے فیصلہ میں کہا گیا کہ کیس کی 20 سماعتیں ہوئی کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا،اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے
یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں،فیصلے میں علی حیدرگیلانی، فہیم خان اورکیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا فیصلہ میں کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرائیں۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کو کہیں مواقع فراہم کئیے، ایک سال ہمارے خلاف بدنیتی کا کیس چلتا رہا ہے، آج حق کی جیت ہوئی ہے۔۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا