پی سی او ججز کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر اعتراضات عائد

Feb 28, 2024 | 14:25:PM
پی سی او ججز کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر اعتراضات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) پی سی او ججز کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست عائد کی گئی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے عوامی اہمیت کے حامل معاملے کی نشاندہی نہیں کی،درخواست گزار کی ذاتی رائے کو آرٹیکل 184/3 کے تحت نہیں دیکھا جاسکتا،درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواست گزار نے سپریم کورٹ رولز 1980 کے مطابق درخواست دائر نہیں کی۔ 
واضح رہے کہ سید عبداللہ نور گیلانی نے پی سی او ججز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے پی سی او ججز کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے اور ان سے مراعات واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں : پولیس کی غنڈہ گردی بند،مریم نوازنے اہم قدم اٹھا لیا