وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام ، پولیس کوہر ریڈ کی ویڈیو بنانے کا حکم

Feb 28, 2024 | 12:27:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام ، پولیس کوہر ریڈ کی ویڈیو بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پولیس کو ہر ریڈ کی ویڈیو بنانے کا حکم ، آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطاق مریم نوازکو بریفنگ کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے  ہیں، پنجاب پولیس اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنائے گی،

ریڈز کے دوران باڈی کیم کا استعمال کیا جائےگا ،جہاں باڈی کیم دستیاب نہیں وہاں موبائل فون سے ویڈیوبنائی جائے گی ، پولیس افسران واہلکار کسی بھی جگہ پر اختیارات سے تجاوز نہ کریں،ایف آئی آر کے اندراج میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
حکام کےمطابق راولپنڈی میں خاتون پر تشدد جیسےواقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے،بچوں کے زیادتی وبدفعلی کے واقعات کو خود افسران مانیٹر کریں،نئے  حکمنامہ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنائے جائیں ،سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا جائے۔افسران خدمت مراکز کو مزیدبہتر بنانے کیلئے خود دورے کریں ،کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے،آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کر دئیے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والےا نتخاب کے بعد پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد مریم نواز  پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں، وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں اس سے قبل سیف سٹی آفس  کے دورے پر انہوں نے دوسرے شہروں سے آنے والی خواتین ملازمین کیلئے ہوسٹل بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ نواز شریف کو  ابتک کا بڑا جھٹکا،اہم کیس پر فیصلہ جاری