این اے 15؛الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کر دی

Feb 28, 2024 | 12:10:PM
این اے 15؛الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی این اے 15 مانسہرہ میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والےا نتخابات میں نواز شریف کو این اے 15مانسہرہ  سے  پاکستان تحریک انصاف کے حمایات یافتہ آزاد امیدوار محمد گشتاسپ خان  سے ہار گئے تھے، جیتنے والے امیدوار نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ حاصل کیے جبکہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین بار وزیر اعظم رہنے والے  نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لیکر پچھے رہ گئے ۔ 

نواز شریف نے انتخابی رزلٹ کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کیس پر فیصلہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے، آر او 3 روز میں نتائج مکمل کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں : مسافر بس پل سے گرگئی، 31 افراد ہلاک،10 زخمی