ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Dec 28, 2022 | 18:10:PM
ڈالر , مہنگا,انٹربینک, پاکستانی روپے
کیپشن: ڈالر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستانی روپیہ مزید کمزور،ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج  ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا ، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 37 پیسے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ گزشتہ روز 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 235 روپے 50 پیسے ہے۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے ہے۔

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔