لاہور میں فائرنگ سے5 افرادجاں بحق، بچہ زخمی ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Oct 27, 2023 | 19:36:PM
لاہور میں فائرنگ سے5 افرادجاں بحق، بچہ زخمی ، وزیراعلیٰ کا نوٹس
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 5افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حاجی شہزاد اعوان کے ڈیرہ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولین میں 40 سالہ حافظ مرتضیٰ، 45 سالہ غلام مصطفی، 55 سالہ ملک خادم حسین ،18 سالہ فہد اور علی حسنین نامی نوجوان شامل ہیں،فائرنگ کی زد میں آ کر 5 سالہ ابو بکر زخمی ہوا،جس کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، جائے وقوعہ سے ملحقہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے جا رہے ہیں، واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  چوہنگ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب  کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو  قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے  اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے قانونی مشاور ت مکمل کر لی