نیمار جونیئر کیمرون کیخلاف میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے

Nov 27, 2022 | 12:58:PM
نیمار جونیئر کیمرون کیخلاف میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے شائقین اب عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کو نہ صرف پیر کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف بلکہ کیمرون کے خلاف بھی ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

برازیل کے کپتان نیمار جونیئر ہفتہ 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے، یہ صورت حال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ٹائٹل فیورٹ برازیل کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر ٹخنے کی انجری کے باعث راؤنڈ کے اگلے دو میچز سے باہر ہوئے ہیں، وہ سربیا کے خلاف انجری کا شکار ہوئے تھے۔

سپر اسٹار نیمار کو نازک وقت میں چوٹوں کا سامنا کوئی نئی بات نہیں ہے، انھیں ٹخنے کی چوٹ بار بار لگی ہے، اس وقت نیمار سے متعلق سب سے بڑی تشویش ان کے ٹخنے کی سوجن اور درد ہے۔