ٹکٹ بکنگ پر فحش اشتہارات۔۔پہلے براؤزر ہسٹری صاف کرو ۔۔ریلوے کا یوزر کو کرارا جواب

Nov 27, 2021 | 23:37:PM
انڈین ،ریلوے، بکنگ، آن لائن
کیپشن: انڈین ریلوے بکنگ آن لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا میں ٹرانسپورٹ کے سب سے زیادہ موثر اور کارگر ذرائع کا نام لیا جائے تو سب سے پہلے ریلوے کا نام آتا ہے، ریلوے   پوری دنیا میں نقل و حمل کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔ بھارت میں ذرائع نقل و حرکت میں انڈین ریلوے  کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔  بھارتی ریلوے ٹرینوں میں روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس کا مذاق اڑانے میں مصروف رہتے ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کے مطابق کچھ دن پہلے ایک شخص نے ریلوے کی IRCTC ایپ پر آنے والے اشتہار کا مذاق اڑایا۔ اس شخص نے ٹویٹر پر آئی آر سی ٹی سی ایپ   پر آنے والے فحش  اشتہارات    کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا اور اس شاٹ کے ساتھ اس نے لکھا کہ آئی آر سی ٹی سی ٹکٹ بکنگ کے دوران آنے والے فحش اشتہارات نے کافی پریشان کر رکھا ہے۔اس آدمی نے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہناز گل کی دشمن ہمانشی کھورانہ کا آج جنم دن۔۔کیریئر  تنازعات سے بھرا

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس طرح کے اشتہارات دیکھ کر بہت شرم آتی ہے اور یہ ایک بار نہیں کئی بار آ رہے ہیں۔ اس شخص نے کہا کہ بھارتی ریلوے سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔اس پر اب انڈین ریلوے کی جانب سے ٹویٹ کرنے والے شخص کو جواب دیا گیا ہے۔ ریلوے نے ٹویٹر کے یوزر سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے اشتہارات سے بچنے کے لیے ٹکٹ بک کرتے وقت اپنی براؤزر کی ہسٹری اور کوکیز کو صاف کریں۔ ریلوے کے اس جواب کے بعد اب سوشل میڈیا ٹویٹر یوزر  کے حوالے سے میمز کی بھرمار ہے۔

واضح رہے کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اشتہارات دکھانے کے لئے IRCTC گوگل کے ایڈورٹائزنگ ٹول ADX کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ٹول براؤزر میں پہلے سے سرچ کی گئی ہسٹری  کی بنیاد پر صارف کو اشتہار دکھاتا ہے۔عام زبان میں  جو بھی آپ نے اپنے براؤزر میں سرچ کیا ہے تو اسی بنیاد پر  آپ کو اشتہارات  پیش کئے جائیں گے۔ ریلوے  کے ایک افسر  نے کہا کہ اگر ایسے اشتہارات سے بچنا ہے تو ٹکٹ بک کرنے سے پہلے براؤزر کی ہسٹری صاف کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:باکسر محمد وسیم کی رنگ میں رقص کی ویڈیو وائرل