اسلام آباد جلسہ،میڈیا کوریج پر پابندی،فوادچودھری کا موقف سامنے آگیا

Mar 27, 2022 | 16:10:PM
فواد چودھری ، میڈیا ٹاک
کیپشن: فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلا م آباد میں تحریک انصاف کے امر باالمعروف جلسے کی کوریج پر میڈیا پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا موقف بھی سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراونڈ میں کوریج کے لیے موجود ہے، امربالمعروف جلسے کی عالمی کوریج ہو رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے بھی 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراونڈ جلسے کی کوریج کے لیے موجود ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے تمام ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ میڈیا کارکنوں، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں، دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دکھانا ہے۔فواد چودھری نے کہا تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں، جمہوریت کا حسن یہ بھی ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سرپرائزکا وقت ختم ، اتحادی اپنا فیصلہ کرچکے ، بلاول بھٹو