طلبا کیلئے خوشخبری۔۔یونین کی بحالی کا بل اسمبلی میں پیش

Jan 27, 2022 | 21:07:PM
 طلبہ۔ یونین۔بحالی۔ اسمبلی ۔ آتش گیر مواد ۔ ہتھیار ر۔ ممنوع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) طلبہ یونین کی بحالی کےلئے مجوزہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے منظور کرکے سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا۔رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کے مطابق بل آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا جس کے تحت طلبہ یونین مفاد عامہ کے پروگراموں اور طلبا کی سہولیات و ماحول کے لیے کام کرے گی۔
مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی اداروں میں آتش گیر مواد اور ہتھیار رکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہوگا جبکہ دوماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعد و ضوابط طے کریں گے۔بل میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی بھی یونین کی نمائندگی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے کی سینیٹ / سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی۔بل میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے اور انتخابات کے ذریعے 7 سے 11 نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔نورا فتیحی کو کیا ہو گیا۔۔انٹرنیٹ پر نیا روپ۔۔صارفین دنگ رہ گئے