روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،ڈالر پھر سستا ہوگیا

Dec 27, 2023 | 11:37:AM
روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،ڈالر پھر سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 37 پیسے سستا ہوگیا۔

بدھ کے روز کاربار کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر 282.37 روپے سے کم ہوکر 282 روپے کا ہوگیا،کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 37پیسے سستا ہوکر 282 روپے پرآگیا۔

ضرور پڑھیں:پنجاب میں 2لاکھ 50ہزار ایکڑسے زائد رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کا ہدف مقرر

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی ہے ،ہنڈریڈ انڈیکس 59 ھزار کی سطح بھی برقرار نا رکھ سکا،ٹریڈنگ کے آغاز پر 410 پوائنٹس کی کمی آئی ،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 58 ھزار 760 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔14 روز میں انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے۔