ایشیا کپ کیلئے17 رکنی افغان سکواڈ کا اعلان، فرید احمد باہر ہو گئے

Aug 27, 2023 | 20:02:PM
ایشیا کپ کیلئے17 رکنی افغان سکواڈ کا اعلان، فرید احمد باہر ہو گئے
کیپشن: افغان کھلاڑی فرید احمد بدتمیزی کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیااور پاک افغان سیریز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے بدتمیزی کرنے والے فرید احمد کو ٹیم سے باہر کردیا گیا۔
 افغان ٹیم میں سے فرید احمد، عظمت اللہ عمرزئی، شاہد اللہ کمال اور وفادار مومند کو باہر کردیا گیا ،ان کی جگہ کریم جنت، نجیب اللہ زدران اور شرف الدین اشرف کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔
فرید احمد کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے کریم جنت نے آخری بار 2017 میں ون ڈے کھیلا تھا، لیکن اس کے پاس ٹی 20 فارمیٹ کا کافی تجربہ ہے، فاسٹ باؤلر کے پاس 26.81 کی اوسط سے 37 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز پر اہم اجلاس،وزیراعظم انوارا لحق کاکڑکا بڑا فیصلہ
نجیب اللہ کی انجری سے واپسی ہوئی جس نے انہیں پاکستان کیخلاف ون ڈے میچوں سے باہر رکھا اور توقع ہے کہ مڈل آرڈر میں ان کی موجودگی سے بیٹنگ یونٹ کو مضبوطی ملے گی،شرف الدین سکواڈ میں ایک اضافی آل راؤنڈر آپشن ہیں۔
رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران افغانستان کے اوپنر ہوں گے جبکہ ریاض حسن، محمد نبی، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور نجیب اللہ کے درمیان مڈل آرڈر کی ذمہ داریاں متوقع ہیں،افغانستان کے سپن آپشنز میں راشد خان، نبی، نور احمد اور مجیب الرحمان شامل ہیں، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز فضل الحق فاروقی گلبدین نائب، جنت، عبدالرحمٰن اور محمد سلیم پیس اٹیک کے طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات،پہلا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے