ضمنی بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

Aug 27, 2023 | 19:04:PM
ضمنی بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
کیپشن: ووٹرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کےضمنی انتخابات, مختلف کیٹگیریز کی 72نشستوں  پرغیرحتمی نتائج جاری کر دیئے گئے، ویلج اورنیبرہڈکونسل  ،جنرل ،خواتین ،یوتھ ،کسان،ورکرز کی نشستوں  کےنتائج جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی 21اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوئے، 23 جنرل نشستیں،خواتین کی 9نشستیں، کسان اورورکرزکی 10نشستیں جبکہ یوتھ کی 30نشستیں  شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بازی لےگئی، 13 نشستوں پرتمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے، جےیوآئی 6،جماعت اسلامی نے 5نشستیں حاصل کیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کو 2، ٹی ایل پی کو ایک نشست ملی جبکہ سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، 40 نشستوں پرآزادامیدواروں کوکامیابی ملی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 72 میں سے 71نشستوں کےنتائج موصول ہو چکے ہیں اور اپردیر یوتھ کی ایک نشست  پرنتائج آنےباقی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پشاور سے چھ میں سے تین نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لی ، گڑھی بنات ون، گڑھی فضل خالق اور نودیہہ بالا کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جمعیت علمااسلام کے امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ ویلج کونسل معروف زئی کی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیت لی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گڑھی بنات چار کی نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، جن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

لوئر دیر میں چیئرمین کی پانچ سیٹوں کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا،پاکستان پیپلزپارٹی نے تین چیئرمین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ، تیمرگرہ سٹی اور تالاش سٹی کے چیئرمین سیٹ پیپلزپارٹی نے جیت لی ،دیہاتی بانڈہ بھی پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا،ایک سیٹ جماعت اسلامی اور ایک پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ۔
 دیر بالا میں خواتین کی دوچیئرمین سیٹوں پر بھی الیکشن ہوئے ، ایک خاتون سیٹ پر تحریک انصاف اور ایک پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ،جبکہ ویلیج چیئرمین سیٹ جماعت اسلامی نے جیت لی۔

ادھر تخت بھائی میں جنرل کونسلر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے رحیم شاہ 851 ووٹ لیکرہو گئے،جے یو آئی کے مختیار علی725ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،مسلم لیگ ن کے عباس خان نے 229ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
سوات میں این سی بریکوٹ شرقی میں کسان کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہو گئے،تحریک انصاف کے امجد خان نے 522 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل اے این پی کے اکبر علی کو 331 ووٹ ملے۔
باجوڑمیں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار اسلام الدین نے 549 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار عماد نے 395 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحصیل کبل میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوارکامیاب پائے، آزاد امیدوار شاہد اقبال نے 974 ووٹ حاصل کئے، تحریک انصاف کے آصف خان 835 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔
سوات میں ویلج کونسل ڈوغلگی بہا سے یوتھ کونسلر کی نشست جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار کامیاب ہو گئے،جے یو آئی ف قاری عبد الرحمن نے 679 ووٹ حاصل کئے، تحریک انصاف کے محمد اسماعیل نے 418 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خیبر میں آزاد امیدوارزلیخہ بی بی 656 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی ناہیدہ بی بی نے 434 ووٹ حاصل کئے۔

 پشاور کی ویلج کونسل سوڑیزئی بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے اسداللہ 930ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے رفیع عالم نے 570 ووٹ حاصل کئے،پشاور کی نیبر ہڈ کونسل ریگی یوسفزئی میں جمعیت علما اسلام کے عنایت اللہ ایک ہزار 4ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے خان ولی نے 658 اور آزاد امیدوار سلمان خان 148ووٹ لے سکے ،پشاور کی نیبر ہڈ کونسل نودہیہ بالا میں پی ٹی آئی کے کاشف الرحمن 810ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اسماعیل 709 ، شاہین خان دو اور شاکر اللہ نے ایک ووٹ حاصل کیا۔
نوشہرہ میں بدرشی وارڈنمبر 2 خواتین پولنگ سٹیشن کے غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے حمایتی یافتہ امیدوار مظہر 259 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے،پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز 244 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 111 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
شبقدر ویلج کونسل نورانی یوتھ کونسلر کی سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار اویس 331 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار محمد حارث 278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
شبقدر میں ویلج کونسل ملک آباد پولنگ سٹیشن نمبر دس ملک آباد میں جنرل سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار نورزار خان 501 ووٹ لے کر آگے رہے، پی ٹی آئی کے محمد حسنین 78 ووٹ لے کر دوسرے ، جے یو آئی کے توحید گل 47 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پررہے۔
نوشہرہ کی بدرشی وارڈنمبر 2 کے غیر سرکاری کے مطابق پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز بھاری اکثریت سے ہو گئے،پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز نے 617 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی،جمعیت علمااسلام ف کے حمایتی یافتہ امیدوار مظہر 380 ووٹو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،الیکشن جیتنے کے بعد کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور ہوائی فائرنگ کی۔
ٹانک ویلج کونسل آماخیل ٹائپ سی ہسپتال آماخیل زنانہ پولنگ رزلٹ کے مطابق آزاد امیدوار ملک فتح اللہ کنڈی نے 276 ووٹ حاصل کر لئے،جمعیت کے حمایت یافتہ امیدوار اسلام اللہ کنڈی 211 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت، چھٹی کے روز لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی