وزارت قومی صحت میں اندھیر نگری ، حساس عہدوں پر جونیئر ڈاکٹرز تعینات

Aug 27, 2023 | 16:03:PM
وزارت قومی صحت میں اندھیر نگری ، حساس عہدوں پر جونیئر ڈاکٹرز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزارت قومی صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز میں اندھیر نگری چوپٹ راج، بارڈر ہیلتھ سروسز میں حساس عہدوں پر جونیر، ناتجربہ کار ڈاکٹرز  کو تعینات کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے، بندرگاہ،کراسنگ پوائنٹس پر جونیئر ڈاکٹرز تعینات ہیں، تمام تعیناتیاں قادر پٹیل کے دور میں ہوئیں،حساس مقامات پر تعینات ڈاکٹرز ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ  نہیں ہیں، ایئرپورٹ،بندرگاہ،  کراسنگ پوائنٹس کے انچارج ڈاکٹرزایم بی بی ایس ہیں،بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 19 کے 4سنیئر ڈاکٹرز موجود ہیں،بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 18 کے 20  تجربہ کار ڈاکٹرز موجود ہیں۔

پشاور میں تعینات  گریڈ 17کے ڈاکٹر فریض الدین پر نوازشات کی بارش کی گئی، ڈاکٹر فریض انچارج پشاور ایئرپورٹ ، سول سرجن، طورخم پوائنٹ تعینات ہیں،گریڈ 17 کے ڈاکٹر علی زرداری انچارج جناح ایئرپورٹ کراچی تعینات ، ڈیپوٹیشن ڈاکٹر عابدہ انچارج کراچی سی پورٹ تعینات ہیں،گریڈ 17 کے ڈاکٹر صوفان شاہ انچارج فیصل آباد ایئرپورٹ تعینات ، گریڈ 17 کے ڈاکٹر سکندر کو انچارج علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور تعینات کیا گیا ،گریڈ 17کے ڈاکٹر زبیر انچارج گوادر ایئرپورٹ، بندرگاہ تعینات ہیں، گریڈ 17کی ڈاکٹر حمیرہ انچارج واہگہ بارڈر تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکار تے ساڈی اپنی اے، شاہی افسران کا بجلی بل بھی عوام کے کھاتے سے جانے لگا