امیروں کیلئے الگ۔ غریبوں کیلئے الگ پاکستان ہے : بلاول بھٹو

Apr 27, 2021 | 14:07:PM
 امیروں کیلئے الگ۔ غریبوں کیلئے الگ پاکستان ہے : بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےنئے پاکستان میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ قانون کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ پاکستان بنادیا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان کی ایمنسٹی سکیموں میں ٹیکس چوروں کیلئے ریلیف ہے اور ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھین کر صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے؟  عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے۔ نئے پاکستان میں سرمایہ دار اور صنعتکار صارفین سے ٹیکس وصول کرکے خود ایمنسٹی سکیموں سے فائدہ اٹھارہے ہیں، مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43 ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی، پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو سکینڈل ۔ گیلانی کی نااہلی کا کیس۔ سماعت ملتوی