ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’میٹریکس شرٹ‘ کی بازار میں قیمت کتنی؟

May 26, 2024 | 14:47:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’میٹریکس شرٹ‘ کی بازار میں قیمت کتنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں سجے گا، میگا ایونٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ’میٹریکس شرٹ‘ بازاروں میں فروخت کے لئے دستیاب ہے جس خریدنا شاہقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
سات سمندر پار کرکٹ کا میلہ یکم جون سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔ جس کے مشترکہ میزبان امریکہ اور ویسٹ انڈیز ہوں گے, شہر قائد کے بازاروں میں پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے, شہر قائد کراچی میں مختلف کوالٹی کی ٹی شرٹس کی قیمت 500سے 2000 روپے تک ہے, دکاندار پر مید ہیں کہ سیزن اچھا گزرا تو انہیں بھرپور فائدہ ہوگا، بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکاندار بھارتی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں، شہری انہیں خرید بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزہ میں تاخیر،ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر؟

ہر پاکستانی تو میچ دیکھنے امریکہ یا ویسٹ انڈیز نہیں جا سکے گا لیکن گرین شرٹ پہن کر سپورٹ کرنے کی خواہش ضرور رکھتا ہے، میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ سے کھیلے گی، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 9 جو ن کو نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔