سینیٹ انتخابات ،الیکشن کمیشن نے خواتین امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی

Mar 26, 2024 | 14:14:PM
سینیٹ انتخابات ،الیکشن کمیشن نے خواتین امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئےچار خواتین امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی۔
سینیٹ انتخابات کیلئے ایک اور پیشرفت سامنے آگئی،الیکشن کمیشن نے چارخواتین کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی ہے۔عدالت کے حکم پر صنم جاوید خان بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔


سینیٹ انتخابات 2024 کے لیے پنجاب میں خواتین کی دو نشستوں پر چار امیدوار مدمقابل ہونگی،مسلم لیگ ن سے انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ امیدوارہوں گی۔پیپلز پارٹی سے فائزہ ملک جبکہ پی ٹی آئی سے صنم جاوید خان امیدوار ہوں گی ۔

ضرورپڑھیں:سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب،پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار دستبردار 

یاد رہے کہ سینیٹ کے انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی ۔