وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ "عہدے سے فارغ"

Dec 26, 2022 | 21:32:PM
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی، ڈی نوٹیفائی، ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ، عہدے سے فارغ
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب نے گورنر پنجاب کے حکم پر وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا ، عدالتی احکامات کے بعد چودھری پرویز الٰہی عہدے پر بحال ہو گئے جبکہ آج ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبدالرؤف مہر کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ چند وز قبل گورنرپنجاب کی ایڈوائس کے باوجود وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جس پر گورنر نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا ، چیف سیکرٹری نے بھی پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای کی 24 پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی کی تردید