شہباز گل کی ضمانت کا کیس: عدالت کا بڑا حکم آگیا

Aug 26, 2022 | 14:41:PM
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دے دیا
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس شہباز گِل کیس کا ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش نہ کر سکی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ کل اگر ریکارڈ پیش نہیں کرتے تو آپ اور آپ کے سینئرز کیلئے مسئلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جوابی وار: نواز، زرداری، فضل الرحمان مشکل میں آگئے

وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اگر آج ریکارڈ نہیں آیا تو کل صبح سماعت کیلئے رکھ لیں۔ جج نے پولیس افسر سے استفسار کیا کہ اگر آپ کا کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں، جس پر پولیس افسر نے استدعا کی کہ کل شام کو تفتیشی واپس پہنچے گا آپ پیر تک سماعت ملتوی کر دیں۔

 جج نے ملزم کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تفتیشی افسر کے لیے ٹکٹ کا ارینج کر دیں، جس پر ملزم کے وکلا نے کہا کہ ہم تفتیشی افسر کو ائیر لائن کا ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

 جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن کا وقت چاہئیے، جس پر پولیس افسر نے کہا کہ کل کا دن دے دیں، پیر کو ریکارڈ پیش کر دینگے۔ عدالت نے پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کر دی۔