قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟؟درخواستیں جمع 

Apr 26, 2022 | 11:06:AM
قومی اسمبلی ، اجلاس
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟؟قائد حزب اختلاف کے عہدے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دو درخواستیں موصول ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے حصول کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال قائد حذب اختلاف کے لیے دو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں (ق) لیگ کے مونس الٰہی نے تین دستخطوں کے ساتھ حسین الٰہی کے لیے درخواست جمع کروائی ہے جب کہ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر نے بھی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔
 ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ ریاض یا نور عالم خان نے تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو درخواست جمع نہیں کروائی تاہم راجہ ریاض یا نور عالم خان کی طرف سے آج درخواست جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو 12 ارکان نے دستخط کرکے دیے اور راجا ریاض کو بھی 8 سے 10 ارکان نے دستخط کر کے دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دھرنے کی کال ۔۔حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا