وزیر اعظم کا دانش سکول اور ہسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ

Mar 25, 2024 | 19:35:PM
وزیر اعظم کا دانش سکول اور ہسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں دانش سکول اور ہسپتالوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد،گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں منصوبہ شروع کیا جائے گا، وزیراعظم نے دانش سکولوں اور ہسپتالوں سے متعلق اہم پیش رفت رپورٹ مانگ لی، دانش سکولوں کے ساتھ دانش ہسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، ہسپتال صحت کی نگہداشت کی اہم سہولیات کے طور پر کام کریں گے، دانش سکول اور ہسپتال کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن سے قبل بڑی کامیابی مل گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے بااختیار بنانے، ضروری صحت کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہمہ وقت پرعزم ہے۔