گاہک کو پھٹے کپڑے دینے والے دکاندار پر 30 ہزار جرمانہ عائد

Mar 25, 2021 | 13:29:PM
گاہک کو پھٹے کپڑے دینے والے دکاندار پر 30 ہزار جرمانہ عائد
کیپشن: گارمنٹس شاپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)گاہک کو نئے کپڑوں کی بجائے پھٹے کپڑے دینا دکاندار کو مہنگا پڑ گیا ، صارف عدالت نے 30 ہزارجرمانہ اور ایک نیا جوڑا دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صارف  کو نئے لباس کی بجائے پھٹے ہوئے کپڑے دینے والی دوکان لباس مہل کے مالک کے خلاف درخواست پر   کنزیومر کورٹ کےجج  جاوید علی کوریجو نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے آن لائن کپڑے فروخت کرنے والے لباس مہل پر مجموعی طور پر 30 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ جبکہ صارف کو ایک نیا جوڑا دینے کا بھی حکم کر دیا ہے۔