پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنانیوالی کمپنیوں سے ریکوریز کا حکم

Jun 25, 2021 | 18:23:PM
پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنانیوالی کمپنیوں سے ریکوریز کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ جن آئل کمپنیز نے مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنایا، حکومت وہ ان سے ریکور کرے۔
عدالت نے یہ حکم ملک میں پیٹرولیم بحران کے خلاف دائر درخواست پر اپنے فیصلے میں دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہو گی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے؟ وفاقی حکومت اس مسئلے پر کمیٹی تشکیل دے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور تین ماہ میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:  تمام اقدامات بے سود۔۔پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکا