محکمہ موسمیات کی جانب سے نیا الرٹ جاری

Aug 25, 2022 | 10:06:AM
محکمہ موسمیات کی جانب سے نیا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں سکھر، دادو، لا ڑ کا نہ، کشمور، سا نگھڑ، جامشورو، حیدرآباد، مٹھی اور مٹیاری میں بارش اور  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، بد ین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارکھان، سبی، ژوب، زیارت، پشین، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، صحبت پور، ہرنائی، آواران، بولان اور لورالائی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، چین کا مزید امداد کا اعلان 

اس کے ساتھ ساتھ خطہ پوٹھوہار، میانوالی، خوشاب، لیہ، بھکر، جھنگ، ڈی جی خان، راجن پور اور تونسہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش  کا امکان ہے۔ اس دوران  مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، دیر، سوات، مالاکنڈ، چترال، باجوڑ اور چارسدہ میں  بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کی ہے کہ ان بارشوں کے باعث ان علاقوں کے نشیبی حصے زیرِ آب آسکتے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو بھی موسمی حالات  کو مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔