آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسم نے پھر کروٹ بدل لی۔کراچی میں موسم گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کو تیار جبکہ اسلام آباد،لاہور ودیگر شہروں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں فضا زہر آلودہ ہے ایئر کوالٹی انڈیکس 172 تک پہنچ گیا ۔ پھیلی گَرد سے ناک ، گلے اور سانس کا مرض پھیلنے لگا ، حد نگاہ بھی متاثر۔ موسم خشک ہونے کے سبب بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات