خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہو گیا

Nov 24, 2023 | 15:10:PM
خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

حکومتی کوششیں اور سونے کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث سونے کی قیمت میں استحکام آ گیا، دن بہ دن مہنگا ہونے والا سونا اب سستا ہونے لگا، آج بھی ملکی صرافہ مارکیٹ سے خریداروں کے لئے اچھی خبر آئی ہے، سونے کے نرخوں میں 150 روپے کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ کمزور، ڈالر مہنگا ہو گیا

قیمتوں میں کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 150 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے کا ہو گیا جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہو گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹ کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ، 3 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2013 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر ہی برقرار ہے۔