وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا 

May 24, 2024 | 21:53:PM
وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کل پی ایم ہاؤس میں دن ایک بجے ہو گا ، اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ،اجلاس میں وفاقی وزراء اور چیف سیکریٹریز بھی موجود ہوں گے ،اجلاس میں ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق دی جائے گی ،اجلاس میں وزیر داخلہ کی جانب سے اینٹی سمگلنگ کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کا دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری بارے پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں دوست مملک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی ،اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا ،

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ملائکہ اروڑا شاہ رخ خان کی ناسازی صحت پر پریشان، انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا