اورنج ٹرین سے کمائی کیلئے سٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل

Jun 24, 2021 | 20:15:PM
اورنج ٹرین سے کمائی کیلئے سٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کیلئے سٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے سٹیشنز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے۔
 تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر انڈورسٹیشنز آؤٹ سورس کرنے کیلئے نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے۔ میٹرو سٹیشنز میں بل بورڈ اورٹک شاپ سمیت شاپنگ سنٹر بنائے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق اورنج ٹرین سٹیشن پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرکے ریونیو حاصل کریں گے جبکہ اورنج ٹرین کے سٹیشنز کے باہر بڑے بل بورڈ نہیں لگائے جائیں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھ کر اورنج ٹرین کے سٹیشنز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔
رینویو کے حصول کیلئے سٹیشنز کے انڈور کوریڈور کا ہی استعمال کیا جائے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور نجی کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں جس میں کسی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر اورنج ٹرین سے سالانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا پہلا مالک کون؟ 24 نیوز نے ڈھونڈ نکالا