جوہر ٹاﺅن دھماکے میں زخمی خاتون ایک دن کیلئے ہسپتال سے ڈسچارج، دہشتگردوں سے متعلق اہم بیان 

Jun 24, 2021 | 00:59:AM
جوہر ٹاﺅن دھماکے میں زخمی خاتون ایک دن کیلئے ہسپتال سے ڈسچارج، دہشتگردوں سے متعلق اہم بیان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوہر ٹاﺅن دھماکے میں زخمی صفیہ بی بی کو ایک دن کیلئےہسپتال سے  ڈسچارج کردیاگیا۔
یاد رہے کہ دھماکا صفیہ بی بی کے گھر کے باہر ہوا تھا،دھماکے میں صفیہ بی بی کے شوہر عبدالخالق اور6 سالہ بیٹا جاں بحق ہوئے،صفیہ بی بی کے 2 بڑے بیٹے زخمی ہونے کے باعث جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ صفیہ بی بی کوشوہر اور بیٹے کے کفن دفن کیلئے عارضی طور پر ڈسچارج کیا گیا ۔
صفیہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالی گاڑی میں سوار آدمی میرے گھر کے باہر آیا اور ہم سے پانی مانگا،گاڑی میں سوار شخص گاڑی خراب ہونے کا بہانہ کرکے واپس چلا گیا، اس شخص کے جانے کے تقریباً15 منٹ بعد دھماکا ہو گیا،میرا بڑا بیٹا آدمی کی شناخت کر سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاﺅن دھماکے کا مقدمہ درج