ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین سائٹ ۔۔گوگل پیچھے رہ گیا

Dec 24, 2021 | 11:18:AM
ٹک ٹاک مقبول ترین سائٹ
کیپشن: ٹک ٹاک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک نے گوگل سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھین لیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کااعزاز گوگل کے بجائے ٹک ٹاک نے حاصل کرلیا ۔کلاوڈ سروس کمپنی کلاوڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ میں بتایا گیا کہ اب دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک کے پاس پہنچ چکا ہے ۔یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی ویب سائٹ نے گوگل سے مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھینا ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹس میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا۔ کلاوڈ فلیئر کے مطابق ایک ارب سے زیادہ صارفین ماہانہ ٹک ٹاک کو سکرول کرنے کے لیے سائن ان کرتے ہیں، جن میں سے اکثر بچے اور نوعمر ہیں۔ کئی ممالک میں ٹک ٹاک پر پابندی بھی عائد ہے اس کے باوجود بھی ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ بن چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خلا میں ہیئر کٹنگ سیلون ۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ - دنیا
ٹیگز: