ڈارک چاکلیٹ: کتنی فائدہ مند

Aug 24, 2022 | 11:42:AM
ڈارک چاکلیٹ: کتنی فائدہ مند
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ثقافتی اعتبار سے انسان سینکڑوں سالوں سے چاکلیٹ کو کسی نا کسی طرح خوراک میں استعمال کر رہا ہے۔ کچھ ثقافتوں میں اسے خوراک میں خالص استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ جگہوں پر اسے دودھ اور کریم میں مکس کر کے کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خوبصورت پیکنگ میں کچھ مزید اجزاء شامل کر کے بھی کھانے والوں کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ  کا استعمال کس حد تک ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں یا بطور خوراک ہمارے جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل سکول کی پروفیسر جوآن مینسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بہت سے مشاہدوں میں ڈارک چاکلیٹ کے کھانے والوں میں دل کے فوائد پر تحقیق کی گئی ہے لیکن ان مشاہدات سے حاصل ہونے والے نتائج متعصب ہوسکتے ہیں کیونکہ جو لوگ زیادہ چاکلیٹ کھاتے ہیں وہ اپنے وزن کے بارے میں فکرمند نہیں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ صحت مند بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انگور کھائیں،  چربی گھٹائیں

ایک تحقیق میں ماہرین نے 20,000 لوگوں کی خوراک اور صحت کا جائزہ لیا جس سے حاصل ہونے والے نتائج میں پتہ چلا کہ ایک دن میں 100 گرام تک چاکلیٹ کھانا بشمول دودھ والی چاکلیٹ، دل کی بیماری اور فالج کے کم خطرے سے منسلک پایا گيا۔ اس حوالے سے چند دوسرے عوامل کو بھی دیکھا گیا جو اس پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ان میں تمباکو نوشی اور ورزش وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق اس کی وجوہات میں چاکلیٹ کے فوائد کے بجائے دیگر چیزیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

اس پر بڑے پیمانے پر ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا جس میں خوراک اور طرز زندگی کے ساتھ دیگر ممکنہ عناصر کو بھی مدِنظر رکھا گیا۔

اس تحقیق میں یہ خیال کیا گیا کہ کوکو کے ممکنہ فوائد اس کے فلیوونائڈز کی بہترین سطح کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو چائے کے مرکبات میں بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹرابیری کا ایک اور فائدہ دریافت،جان کر یقین نہیں آئیگا