خط میں دھمکیاں کس نے ڈالیں۔۔ وزیر داخلہ نے سب بتا دیا

 اسد مجیدنے اعتراف کیا خط میں سازش کا کوئی ذکر نہیں ۔عمران کااسلام آباد میں خود استقبال کرونگا۔رانا ثنا

Apr 24, 2022 | 22:34:PM
اسد مجید۔خط۔شاہ محمود۔عمران۔استقبال۔اعتراف
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ خط میں سازش یا عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں ہے ،اپنی سیاسی موت سے بچنے کیلئے خط کے الفاظ کواس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کروایا۔

اتوار کوحلقہ این اے106فیصل آبادمیں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جلسے کرنیوالے کا وقت آنے پر علاج ہوگا اور اگر عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو وہ اس کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے چار سالہ دور حکومت میں مخالفین کو چور ڈاکوکہتے، ان کی کردار کشی اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے رہے مگر ایک بھی الزام ثابت نہ کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے نااہل اور نالائق ٹولہ سے عوام کی جان چھوٹ چکی ہے لہٰذا اب انتقامی سیاست کی بجائے عوام کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ان کا عظیم سرمایہ ہے کیونکہ جو عزت و محبت عوام نے مشکل وقت میں انہیں دی وہ اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی آپ کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد نوازشریف نے رکھی مگر نا اہلوں نے اپنی نالائقی کی وجہ سے ساڑھے تین سال تک اسے عملی طور پر بند رکھا جبکہ نوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گااور ملکی معیشت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے مرضی جلسے جلوس کھیلتے رہیں ہم ان کی نااہلی، کرپشن اور بیڈ گورننس سے بھی عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں نالائق حکمرانوں نے ملک کو بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کیاجن کی کوئی اقتصادی یا معاشی پالیسی نہیں تھی،چیزیں مہنگی بکتی رہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہ تھا، صبح کو اشیا کے ریٹ کچھ اور جبکہ شام کو کچھ اور ہوتے تھے لیکن ملک بھر میں بالعموم جبکہ پنجاب بھر میں با لخصوص گورننس نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے چار سال سے مسلط ٹولے نے گورننس و خدمت کی بجائے انتقام پر توجہ مرکوز رکھی اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا لیکن اب ہم اس کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کے مینڈیٹ سے ہم آئندہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جیتیں گے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پورے جوش و جذبے اور زور و شور سے عام انتخابات کی تیاری شروع کردیں تاکہ ہم تاریخ ساز کامیابیاں سمیٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مہنگائی ختم، معیشت بحال اور غربت کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر عوام میں جائیں گے اور بھرپور مینڈیٹ لیکر آئیں گے۔اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں اجمل آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے سپاہی اور شہباز شریف کے جانثار رانا ثنا اللہ خاں کا وزیر داخلہ بننا فیصل آباد کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ مسلم لیگی قائدین و کارکنوںسے مل کر اہلیان فیصل آباد کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور فیصل آباد کو جلد مثالی شہر بنادیا جائے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں اور پارٹی کارکنان و شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے رانا ثنا اللہ خان اور میاں اجمل آصف کی آمد پر شیر آیا،شیر آیا اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا