ڈاکٹر نےایسا کیا کام کیا کہ حاملہ خاتون اور بچہ مر گیا

Sep 23, 2021 | 19:51:PM
بھارت، ڈاکٹر ، غفلت ، خاتون ،
کیپشن: آپریشن تھیٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی کی ریاست تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسنگ ہوم کے عملے کی غفلت کی وجہ سے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک حاملہ خاتون اور اس کا بچہ مر گیا۔ ڈاکٹر ڈیڑھ سال قبل اس کی پہلی ڈیلیوری کے بعد پیٹ سے روئی  نکالنے میں ناکام رہے جو کہ انفیکشن کے ساتھ مہلک ثابت ہوئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  ضلع یادادری بھونگیر  کے علاقے رائےگیری منڈل سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ چائنتلا ماماتھا  پیٹ کے شدید درد کے علاج کے لئے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شہر  کے نرسنگ ہوم میں آئی تھی۔ وہ پچھلے تین مہینوں سے پیٹ میں درد کا شکار تھی۔ حاملہ خاتون کی زچگی کیلئے گذشتہ سال کئے گئے آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث پیٹ میں روئی کو بھول جانے سےخاتون کی موت ہوگئی۔تقریبا ڈیڑھ سال قبل اس نے بھونگیر قصبے کے کے نرسنگ ہوم میں ڈاکٹروں نے سیزیرین سرجری کی اور ایک بچی پیدا ہوئی، لیکن ڈاکٹر اس وقت  چائنتلا ماماتھا  کے پیٹ سے روئی نکالنا بھول گئے۔

خاتون کی موت کے بعد یادادری ضلع کے بھونگیر قصبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور  لواحقین نے انصاف کے حصول کے لئے ہسپتال میں احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں وہ بلا ہوں جو شیشے سے پتھر کو توڑتا ہوں‘پریم چوپڑہ86 برس کے ہوگئے