اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی 

May 23, 2024 | 19:38:PM
اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )اسلام آباد سے سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ، لینڈنگ گیئر بند نہ ہونے کے باعث شہر کے چکر لگاتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق سکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 251 ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا، پرواز پی اے 251کے کپتان کا ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا لیکن رن وے خالی نہ ہونے کے باعث طیارے نے اسلام آباد کی فضاء میں 2چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ۔

دوسری جانب اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار  ہو گئی ،پرواز نے دوپہر ساڑھے 3بجے روانہ ہونا تھا،پرواز ای آر 807 تاحال روانہ نہ ہوسکی،پرواز کا ٹیک آف سے قبل اچانک ٹائر پھٹ گیا،پرواز میں 194 مسافر سوار تھے،مسافروں کو لاونج منتقل کردیا گیا،پرواز ای آر 807 ٹینکل ٹیم پرواز کی خرابی دور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یکم جون سے پیٹرول 4روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان