لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں۔رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کردیا

May 23, 2022 | 14:39:PM
لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں۔رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق کابینہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ، لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات،اس دن لانگ مارچ کا اعلان افسوسناک ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدارکی کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

 وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر ہے، آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، اگر حالات مناسب نہ ہوئے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ایک اوریوٹرن لے لیا